April 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
Screenshot 2024-03-09 114215

امریکی صدر جو بائیڈن نے کانگریس سے خطاب کے بعد ساتھی سیاستدانوں سے ملاقات کے دوران غلطی سے کھلے کے سامنے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ بڑھتی ہوئی مایوسی کا اظہار کر بیٹھے۔

امریکی صدر بے دھیانی میں مائیک پر یہ کہہ گئے کہ انہوں نے اسرائیلی رہنما سے کہا ہے کہ انہیں دو ٹوک بات چیت کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے یہ بات غزہ کے لئے اشد ضروری امداد کے حوالے سے کہی۔

بائیڈن کا یہ بیان اس وقت سامنے آئے جب وہ جمعرات کی رات کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے بعد ہاؤس کے فلور پر ڈیموکریٹ سینیٹر مائیکل بینیٹ،سے بات کر رہے تھے۔

بینیٹ نے بائیڈن کو ان کی تقریر پر مبارکباد دی اور صدر پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی خدشات کے بارے میں نیتن یاہو پر دباؤ ڈالتے رہیں۔

جس پر صدر بائیڈن نے نیتن یاہو کی عرفیت(بی بی) استعمال کرتے ہوئے جواب دیا، کہ میں نے ان سے کہاکہ بی بی، اور یہ بات دہرائیں نہیں، لیکن آپ کو اور مجھے دوٹوک گفتگو کی ضرورت ہے۔

اس وقت قریب ہی کھڑے صدر کے ایک معاون نے خاموشی سے صدر کے کان میں سرگوشی کی، بظاہر وہ بائیڈن کو متنبہ کر رہے تھے کہ اس وقت مائیکروفون آن ہیں۔

بائیڈن الرٹ ہونے کے بعد کہتے ہیں”میں یہاں ایک کھلےمائیک پر ہوں،” “اچھا. یہ اچھی بات ہے.”

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *