May 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
آزادی اظہار رائے کی حدود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ آئین میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں،آزادی اظہار رائے کی حدود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے، ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،اسلحہ کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے رسالپور میں پی اے ایف پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ ہماری امیدوں کا مرکز، آسمانوں کے محافظ اور علاقائی یکجہتی کے ضامن ہیں،امید ہے آپ کردار، ہمت اور قابلیت کی خوبیوں سے آراستہ زندگی گزاریں گے ،آپ کا طرز عمل قابل احترام اور ادارے کیلئے بھی غیرمعمولی ہوگا،پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ  آپ مادر وطن کے دفاع، عزت اور وقار کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،آپ بہترین جذبے، پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی لازوال روایت کو قائم رکھیں گے۔

تحریک انصاف میں کونسی خواہش بڑھتی جارہی ہے۔۔۔؟عاصمہ شیرازی کھل کر بول پڑیں

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ آئین میں واضح طور پر آزادی اظہار رائے کی حدود متعین کی گئی ہیں،آزادی اظہار رائے کی حدود کی پامالی کرنے والے دوسروں پر انگلیاں نہیں اٹھا سکتے،ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں،ہم دوسروں سے بھی آئین کی پاسداری کو مقدم رکھنے کی توقع رکھتے ہیں،آرمی چیف کا مزید کہناتھا کہ اسلحہ کی دوڑ سے خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے کا امکان ہے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاکہ مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، کوانٹم کمپیونٹگ نے فضائی طاقت کے استعمال کو تبدیل کیا، ان ٹیکنالوجی نے فضائی طاقت کے دائرہ کار کو وسعت دی ہے،مضبوط فضائیہ کے بغیر ملک کسی بھی جارح کے رحم وکرم پر ہوتا ہے،پاک فضائیہ ہمیشہ قوم کی توقعات پر پورا اتری ہے، پاک فضائیہ کی بہادری ، پیشہ ورانہ مہارت کی بڑی مثال فروری 2019سب کے سامنے ہے۔

گندم کس نے درآمد کی ۔۔؟ سابق وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اہم انکشافات کر دیئے

پاک فوج کے سپہ سالار نے کہاکہ غزہ جنگ حالیہ مثال ہے کہ جنگیں کیا مصائب سامنے لاسکتی ہیں،عزہ میں بزرگوں، خواتین اور بچوں کا اندھا دھند قتل ثبوت ہے کہ دنیا میں تشدد بڑھ رہا ہے، مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے ناجائز قبضہ کررکھا ہے،کشمیر میں بھارتی جارحیت پر دنیا کی خاموشی آزادی کی آواز دبا نہیں سکتی،کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، آرمی چیف نے کہاکہ یاد رکھیں حق طاقت ہے جبکہ باطل کبھی طاقتور نہیں ہو سکتا،راشد منہاس، سرفراز رفیقی اور ایم ایم عالم جیسے  بنیں جنہوںں نے وطن کیلئے زندگیاں پیش کیں،آپ کو جو ذمہ داری سونپی جارہی ہے اس کیلئےپرعزم رہیں،ریاست پاکستان کے ساتھ وفادار رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *