May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
عيد

مراکش کےایک مسافر طیارے میں پرواز کے دوران ایک جوڑے کی شادی کی سالگرہ کی تقریب کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ایک طوفان کھڑا کردیا۔ صارفین کی جانب سے جوڑے اور جہاز کی انتظامیہ دونوں کو تنقید کانشانہ بنایا اور ان پر مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عاید کیا۔

گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران مراکش میں سوشل میڈیا سائٹس مراکش کے “انفلوئنسر ” کی ایک ویڈیو سے گونج رہی ہیں جو اپنی شادی کی 20 ویں سالگرہ منا رہی ہے۔ یہ ویڈیو ایک مسافر طیارے کے اندر شوٹ کی گئی۔ اس وقت یہ طیارہ مراکش کے شہر کاسا بلانکا سے امریکہ کے شہر میامی کے لیے سفر کررہا تھا۔

广告

سوشل پلیٹ فارمز پر پھیلتے ہی ویڈیو کو بڑے پیمانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور مسافر طیارے میں دوران پرواز سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پررجوڑے اور جہاز کی انتظامیہ دونوں کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

1 من 2

ویڈیو کے مناظر سے لی گئی تصاویر جس میں “مراکش کی انفلوئنس ” صونیا نجادی اپنے شوہر کے ساتھ ہوائی جہاز میں شادی کی سالگرہ مناتے نظر آئیں جس میں دو روشن موم بتیوں سے سجا ایک کیک بھی شامل تھا۔ اس واقعے نے قریبی مسافروں کو خوفزدہ کر دیا۔ بعد میں یہ ویڈیو فیس بک اور انسٹا گرام پر پوسٹ کی گئی۔

“جان لیوا خطرہ”

مشہور انفلوئنسر صونیا نجادی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کہا کہ دونوں موم بتیاں اصلی ہیں، لیکن مصنوعی ہیں اور ان سے شعلہ نہیں نکلتا۔

تاہم سوشل میڈیا صارفین نے اس کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پرواز کرتے طیارے میں موم بتیاں روشن کرنا خطرے سے کم نہیں اور جوڑے نے شہرت کے لیے دوسرے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے۔

کچھ شہریوں نے مذکورہ پرواز کی ایئرلائن سے واقعے پر شکایت بھی درج کرائی جس میں انہوں نے طیارے کے عملے جانب سے مسافروں کی حفاظت میں لاپرواہی برتنے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *