May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

ہانگ کانگ کی ۱۶؍منزلہ رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے سبب کم از کم۵؍افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ہانگ کانگ کے پڑوس میں واقع نیو لکی ہاؤس سے تقریباً۲۵۰؍ مکینوں کو بچایا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

Building affected by fire. Photo: X

آتشزدگی سے متاثرہ عمارت۔تصویر: ایکس

ہانگ کانگ میں ایک بلند اوربیشتر رہائش پر مشتمل عمارت میں آتشزدگی کے نتیجےمیں آج صبح کم از کم ۵؍ افراد ہلاک جبکہ دیگر ۳۶؍ زخمی ہوئے ہیں۔ہانگ کانگ کے پڑوس میں واقع نیو لکی ہاؤس سے تقریباً۲۵۰؍ مکینوں کو بچایا گیا ہے اور آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

فائر سروسز ڈپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ آگ ۱۶؍منزلہ عمارت کی پہلی اور دوسری منزل سے شروع ہوئی تھی، جہاں ایک جم اور لائسنس یافتہ گیسٹ روم موجود تھے۔ حکام نے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں مزید تحقیقات درکارہیں۔

یہ بھی پڑھئے: چھتیس گڑھ: بس گڑھے میں گرنے سے ۱۵؍افراد ہلاک، ۱۲؍ زخمی

مرنے والے پانچ افراد بظاہر عمارت سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔

نیو لکی ہاؤس میں ۲۰۰؍کمرے ہیں اور یہ ۱۹۶۴ءمیں بنایا گیا تھا۔ ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو جان لی نے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہےاور  متعلقہ محکموں کو ہدایت کی ہے کہ وہ آگ سے متاثرہ تمام افراد کو مدد فراہم کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *