May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

کویتی ووٹرز نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا تھا اور گنتی کے مطابق ایک خاتون سمیت 50 نائبین کا انتخاب  ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
فائل تصویر آئی اے این ایس

کویت کے وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنی کابینہ کا استعفیٰ سونپ دیا۔سرکاری خبر رساں ایجنسی’ کونا‘کے مطابق کویتی وزیر اعظم شیخ محمد صباح السالم الصباح نے ہفتہ کے روز اپنی کابینہ کا استعفیٰ امیر شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کو سونپ دیا۔یہ استعفی جمعرات کے روز نئی پارلیمنٹ کے لیے ہونے والے انتخاب کے بعد سامنے آیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 57 کے مطابق، قومی اسمبلی کی ہرمجلس مقننہ کی مدت کے آغاز پر نئی کابینہ کی تشکیل کی شرط رکھی گئی ہے، موجودہ حکومت کو نئی مجلس مقننہ کے افتتاح سے قبل اپنا استعفیٰ پیش کرنا ہوگا۔کونا نے رپورٹ میں کہا ہے کہ استعفیٰ سے قبل ہفتہ کے روز خصوصی اجلاس میں، کابینہ نے “مسودہ قانون کی منظوری دی جس میں قومی اسمبلی سے 18ویں قانون سازی کی مدت کا پہلا باقاعدہ اجلاس 17 اپریل کو بلانے کا مطالبہ کیا گیا”۔

یہ بھی پڑھیں : بیوی نے کانگریس کے خلاف جانے سے کیا انکار، شوہر نے انتخابات تک گھرچھوڑا

وزیراعظم نے اجلاس میں کابینہ کی جانب سے امیر کی قیادت اور حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ سے آئینی رہنما اصولوں اور جمہوری عمل کے تئیں حکومت کے عزم کی عکاسی ہوتی ہے۔کویتی ووٹرز نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے ارکان کے انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اگلے دن ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق 200 امیدواروں کے پول سے ایک خاتون سمیت 50 نائبین کا انتخاب کیا گیا۔

Follow us: FacebookTwitterGoogle News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *