May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
اسرائیلی بمباری نے غزہ کی پٹی میں عمارتوں کو ملیامیٹ کردیا ہے

غزہ اور اس کے مکینوں پر برپا کی گئی تباہی پر اظہار خیال کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطین (اونروا) کے کمشنر فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ان مظالم کو بیان کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں جن کا سامنا غزہ کی پٹی کے رہائشیوں نے چھ ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں کیا ہے۔

تمام ریڈ لائنز عبور

لازارینی نے مزید کہا کہ اس جنگ نے تمام ریڈ لائنز کو عبور کرلیا ۔ غزہ میں 20 لاکھ لوگوں کی زندگیوں کو “راتوں رات” ملیا میٹ کردیا گیا۔ 20 لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔ دسیوں ہزار افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں۔

قحط سالی سے حالات مزید ابتر

انہوں نے کہا کہ غزہ پر جنگ میں بچوں، صحت کے کارکنوں، صحافیوں اور انسانی امدادی کارکنوں کی سب سے بڑی تعداد کو مار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی محاصرے کے نتیجے میں آنے والے قحط نے متاثرہ شعبے کی صورتحال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی اور تمام قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اسرائیل سے مزید زمینی گزرگاہیں کھولنے اور انروا کے کام پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

اسرائیلی افواج کا انخلا

اسرائیلی فوج نے اتوار کو جنوبی غزہ کی پٹی سے اپنی کچھ افواج کے انخلا کا اعلان کیا۔ اس کے بعد چھ ماہ کے دوران اسرائیلی فوج کی غزہ میں تعداد سب سے کم سطح پر پہنچ گئی۔ فوجی حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ فوج کی پالیسی کے تحت ایک “اہم فورس” غزہ میں موجود ہے اور وہ خان یونس سمیت پوری پٹی میں ٹارگٹڈ آپریشنز جاری رکھنے کے لیے فوج کی عمل کی آزادی کو برقرار رکھے گی۔ تاہم انخلا کو ایک ایسے وقت میں ایک سنگ میل قرار دیا گیا جب اسرائیل اور حماس کے درمیان چھ ماہ کی لڑائی جاری ہے۔

اسرائیل نے وعدہ کیا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی کے انتہائی جنوب میں واقع شہر رفح پر زمینی حملہ کرے گا۔ اس شہر کو حماس کا آخری گڑھ سمجھا جارہا ہے۔ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اتوار کو اپنی حکومت سے کہا کہ ہماری فتح کا مطلب یہ ہے کہ رفح سمیت پوری غزہ کی پٹی سے حماس کو ختم کردیا جائے۔

رفح شہر میں غزہ کی پٹی کی نصف آبادی کے قریب 14 لاکھ کے لگ بھگ فلسطینی پناہ گزین ہیں۔ رفح پر حملہ کے حوالے سے امریکا سمیت عالمی برادری نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

تباہی کے 6 ماہ

جنگ 7 اکتوبر کو شروع ہوئی، حماس نے جنوبی اسرائیل پر ایک غیر متوقع اور منفرد طرز کا حملہ کیا۔ اس حملے میں 1,170 اسرائیلیوں کو ہلاک کیا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر عام شہری تھے۔

اسرائیل نے حماس کو “ختم کرنے” کے عزم کے ساتھ اسی دن سے غزہ پر بمباری شروع کردی۔ 27 اکتوبر کو اسرائیلی فوج زمینی کارروائی کے لیے غزہ کی پٹی میں داخل ہوگئی۔ 184 دنوں میں صہیونی فورسز نے تاریخ کے بدترین دہشتگردی کی اور 33175 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ شہدا میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *