May 24, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
A general view of the WTA logo on a net. (File photo: AFP)

خواتین کی ٹینس باڈی ورلڈ ٹینس ایسوسی ایشن کے 2024-2026 سیزن فائنلز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوں گے۔

ریاض 2 سے 9 نومبر تک سیزن کے فائنل کی میزبانی کرے گا – جس میں سنگلز کے چوٹی کے آٹھ کھلاڑی اور ڈبلز ٹیمیں شامل ہوں گی – اور یہ گذشہ سال کے میزبان کینکون، میکسیکو کی جگہ لے گا۔

ڈبلیو ٹی اے نے کہا کہ سعودی ٹینس فیڈریشن کے ساتھ اس کا معاہدہ اس سال 15.25 ملین ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم پیش کرے گا جس میں 2025 اور 2026 میں مزید اضافہ ہو گا۔

سعودی وزیرِ کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل نے رائٹرز کو بتایا، “خواتین کا اس حجم اور پروفائل کا ٹورنامنٹ کروانا سعودی عرب میں ٹینس کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ ڈبلیو ٹی اے فائنلز کھیل سے کہیں زیادہ کی ترغیب دینے کی طاقت رکھتے ہیں، بالخصوص ہماری نوجوان لڑکیوں اور خواتین کے لیے۔”

جب مردوں کے اے ٹی پی ٹور نے گذشتہ اگست میں کہا کہ اس کے نیکسٹ جنریشن فائنلز جدہ میں 2023 سے 2027 تک ہوں گے تو اس کے بعد اس بات میں شدت آگئی تھی کہ خواتین کا ایونٹ سعودی عرب منتقل کیا جا سکتا تھا۔

ایک بیان میں کہا گیا، “ڈبلیو ٹی اے نے ریاض کا انتخاب کئی مہینوں کے ایک جامع تشخیصی عمل کے بعد کیا جس میں مختلف علاقوں سے متعدد بولیوں کا جائزہ اور کھلاڑیوں کے ساتھ مشغولیت شامل ہے۔”

سعودی عرب نے گزشتہ چند سالوں میں فٹ بال، فارمولا ون اور گالف جیسے کھیلوں میں بہت زیادہ سرمایہ کاری کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *