April 16, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253

مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں تاریخی علاقوں کی بحالی اور انہیں نمایاں انداز میں پیش کرنا شامل ہے۔

9d087d1b-1182-42b0-ba13-e05ea7a72358

سعودی وزارت ثقافت کا کہنا ہے کہ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جدہ کے تاریخی علاقے کی 56 قدیم و مخدوش عمارتوں کی اصلاح و مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔‘

مملکت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت کا کہنا تھا کہ ’ولی عہد نے جدہ کی تاریخی عمارتوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے ذاتی فنڈ سے 50 ملین ریال کی اعانت کی تھی۔‘

تاریخی مقامات کو محفوظ بنانے کےلیے جامع منصوبے پر کام جاری ہے۔ مملکت کے وژن 2030 کے اہداف میں تاریخی علاقوں کی بحالی اور انہیں نمایاں انداز میں پیش کرنا شامل ہے۔

واضح رہے جدہ کے قدیم تاریخی علاقے کی بحالی کے منصوبے کے تحت 600 قدیم عمارتوں اور 36 مساجد، پانچ مرکزی و تاریخی بازار شامل ہیں جنہیں عہد رفتہ کی یادگار کے طور پر تاریخی مقامات قرار دیے گئے ہیں۔

ساحلی شہر کے یہ قدیم مقامات ماضی میں بھی غیرمعمولی شہرت کے حامل تھے۔ یہاں دنیا بھر سے سمندری راستے سے آنے والے زائرین اور عازمین حج کے قافلے پہنچا کرتے تھے۔ جدہ کے قدیم علاقے البد میں موجود پرانی عمارتوں میں سے بعض کی عمر 500 برس سے بھی زیادہ ہے جنہیں تاریخی ورثہ قرار دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ولی عہد مملکت نے سال 2021 میں جدہ کے تاریخی علاقے کی از سرنو بحالی کے منصوبے کی منظوری جاری کی تھی۔ اس حوالے سے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے وہاں ترقیاتی کام جاری ہے۔ متعدد مقامات اس وقت عام لوگوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں جبکہ سیاح بھی یہاں کا دورہ ضرور کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *