April 13, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
61

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شکاگو جانے والے ایک امریکی ایئرلائن کے طیارے کو نیو میکسیکو میں اپنے روانگی کے ایئرپورٹ پر اس وقت واپس جانا پڑ گیا جب اس کے ایک مسافر نے پرواز کے درمیان دروازہ کھولنے کی کوشش کرڈالی۔ ایک ویڈیو کلپ منگل سے سوشل نیٹ ورکس اور میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کر رہا ہے۔ اس میں دوسرے مسافروں کو دکھایا گیا ہے کہ وہ اس شخص کو باہر نکلنے کے دروازے میں سے ایک کا ہینڈل کھولنے سے روک رہے ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ سروسز سے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ طیارہ، جس نے ملک کے جنوب مغرب میں البوکرک شہر سے اڑان بھری تھی واپس مڑنے سے پہلے تقریباً 8,000 میٹر کی بلندی پر پہنچ گیا تھا۔

سول ایوی ایشن ریگولیٹری ایجنسی نے اپنی ویب سائٹ پر بتایا کہ امریکن ایئر لائنز کی پرواز 1219 بحفاظت البوکرک، نیو میکسیکو کے سن پورٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 20 فروری منگل کو بحفاظت واپس آگئی۔ عملے نے کسی مسافر کی جانب سے خرابی کی اطلاع دی تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مسافروں میں سے ایک بلیز وارڈ نے بتایا کہ اس شخص نے پہلے ہی حفاظتی طریقہ کار کو غیر محفوظ کردیا تھا کیونکہ اس نے دونوں ہاتھ لیور پر رکھے ہوئے تھے۔ وہ ایک بڑا آدمی تھا اور اس نے درحقیقت (دروازہ) کافی اچھی طرح سے کھینچا تھا۔

امریکا میں دس سال سے زیادہ عرصے میں ہوا بازی کا کوئی مہلک حادثہ نہیں دیکھا گیا تاہم گزشتہ ماہ الاسکا ایئرلائنز کے طیارے کا دروازہ پرواز کے دوران ٹوٹنے سے پیش آنے والے حادثے کے بعد سے اس شعبے میں توجہ بڑھ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *