April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
امریکی صدر بائیڈن ہاتھ میں کتاب اٹھائے ہوئے ہیں

امریکی صدر جو بائیڈن اپنے ہاتھ میں حال ہی میں شائع ہونے والی کتاب کی ایک کاپی اٹھائے ہوئے ہیں جس کا عنوان “ممکن۔۔۔ تنازعات کے دور میں کیسے زندہ رہنا اور ترقی کرنا ہے” تھا ۔ امریکی صدر جو بائیڈن جمعہ کی شام وائٹ ہاؤس میں واقع اپنی رہائش گاہ سے ڈیوڈ کیمپ کی طرف چلے گئے ہیں جہاں وہ ہفتے کی چھٹی کا دن گزاریں گے۔

’’ دا پوسیبل ۔ ہاؤ ٹو سروائیو اینڈ تھرائیو ان این ایرا آف کنفلکٹ‘‘ پبلشر ہارپر کولنز کے مطابق ولیم یوری کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔ یہ ماہ شائع ہونے والی اس کتاب کو وقت کے آزمائشی طریقوں کے لیے ایک گائیڈ کے طور پر پیش کیا جارہا ہے۔ یہ قارئین کو تعمیری انداز میں مشغول ہونے اور تنازعات کو حل کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں مدد دینے والی کتاب ہے۔ یہ کتاب ہر اس شخص کے لیے ایک ضروری رہنما ہے جو کام کی جگہ پر، خاندان میں، برادری میں یا دنیا میں مشکل ترین تنازعات کو ختم کرنے کا خواہاں ہو۔

کولنز نے یہ بھی نشاندہی کی کہ مصنف نے دنیا کے سب سے مشکل تنازعات کا مقابلہ کرنے کے لیے تقریباً پچاس سال کے تجربے اور علم کو پیش کیا ہے تاکہ ان مسائل سے نکلنے کا راستہ پیش کیا جا سکے جو ہمارے دور میں ناممکن نظر آتے ہیں۔

غزہ جنگ مشکل ترین تنازعات میں سے ایک

بائیڈن اس وقت غزہ میں جنگ کے اس مسئلے سے نبرد آزما ہیں جسے دنیا کے سب سے مشکل تنازعات میں سے ایک کہا جا سکتا ہے۔ یہ بائیڈن کے میرین ون میں سوار ہونے سے چند لمحات قبل صحافیوں کے سوالات میں بھی بالکل واضح نظر آیا۔ اس وقت ان سے اسرائیل اور غزہ کی صورتحال اور قیدیوں کے حوالے سے جنگ بندی کے مذاکرات کے بارے میں اپ ڈیٹس کے بارے میں ایک سے زیادہ مرتبہ پوچھا گیا۔ جواب میں ان کا اندازہ الجھا ہوا تھا۔

کیا ماہ رمضان تک جنگ بندی تک پہنچنا ممکن ہے؟ اس سوال کے جواب میں بائیڈن نے کہا’’ہم ابھی تک اس کے حصول کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں اور ہم ابھی تک اس مقصد تک نہیں پہنچے ہیں۔‘‘ تاہم چند لمحوں بعد انہوں نے ایک اور نامہ نگار سے کہا ’’یہ معاہدہ ابھی تک نہیں ہوا ہے، لیکن مجھے لگتا ہے کہ ہم اس پر پہنچ جائیں گے‘‘۔ یاد رہے اس سے قبل صدر نے ہفتے کے شروع میں کہا تھا کہ انہیں امید ہے کہ پیر تک جنگ بندی ہو جائے گی۔

بائیڈن کے اس ہفتے کے آخر کا بیشتر حصہ اگلے جمعرات کو ہونے والے سٹیٹ آف دی یونین خطاب کی تیاری میں گزارنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *