April 18, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/sickbdsmcomics.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری، پاکستان بھی شامل

بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی۔ جس میں پاکستان بھی شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آئی ایم ایف جاری کردہ فہرست کو ملکی آبادی کی فی کس جی ڈی پی اور لوگوں کی قوت خرید کی صلاحیت کی بنیاد پر ترتیب دیا ہے۔ جی ڈی پی ملک کی مجموعی اقتصادی پیداوار کا پیمانہ ہے جبکہ لوگوں کی قوت خرید معیار زندگی کا تعین کرتی ہے۔

آئی ایم ایف کی جاری کردہ دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں جنوبی سوڈان 492.72 ڈالر فی کس جی ڈی پی کے اعتبار سے اول نمبر پر ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں سیاسی عدم استحکام، تنازعات اور محدود انفراسٹرکچر ہے۔آئی ایم ایف کی دنیا کے غریب ترین ممالک کی فہرست میں اولین 10 نمبروں پر افریقی ملک شامل ہیں۔ جنوبی سوڈان کے بعد دوسرا نمبر برونڈی کا ہے جس کی فی کس جی ڈی پی 936.42 ڈالر ہے اور اسی طرح تیسرے اور چوتھے نمبر بھی افریقی ممالک وسطی افریقی جمہوریہ اور عوامی جمہوریہ کانگو براجمان ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *